چین بیرونی سرمایہ کاری میں امریکہ سے آگے نکل گیا

چین نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال غیر ملکی  کمپنیوں کی طرف سے امریکہ میں ہونے والی  سرمایہ کاری  تقریباً آدھی رہ گئی ہے۔چین کو اس کا سب سے زیادہ معاشی فائدہ ہوا اور چین میں  براہ راست سرمایہ کاری 4 فیصد بڑھ گئی۔رپورٹ کے مطابق چین میں گذشتہ سال 163 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ  امریکہ میں سرمایہ کاری 134 ارب ڈالر تک محدود رہی ۔

Shopping Basket