انٹرنیشنل ڈیسک

برسلز کے ڈچ سپیکنگ سکولوں میں ڈچ نہ بول سکنے والے غیر آبائی والدین کو بہتر ترجمانوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔برسلز کے کثیر لسانی وزیر سوین گیٹز نے مہاجر والدین کی سہولت کے لیے ابتدائی طور پر 11 ہزار یورو کا بجٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈچ سپیکنگ سکول ، سوشل انٹر پریٹنگ سروس سے 5 یورو فی گھنٹہ کے رعایتی ریٹ پر ترجمانوں کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔ سوین گیٹز کا کہنا ہے کہ ترجمانوں کے مہنگے ریٹ سکولوں اور والدین کے رابطے میں بڑی رکاوٹ تھے جسے اس بجٹ کے ذریعے ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب ڈچ بولنے والے اساتذہ اور ڈچ نہ بولنے والے والدین کے درمیان بہتر بات چیت سے بچوں کی تربیت مزید بہترکی جا سکے گی۔ تربیت یافتہ ترجمانوں کی خدمات بالمشافہ کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون یا آن لائن بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اسی بارے میں

Shopping Basket