انٹرنیشنل ڈیسک

سیاحت کے مراکز قرار دئیے جانے والے جنوبی یورپ کے کئی ممالک نے مئی سے ایسے سیاحوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے ویکسی نیشن لگوا لی ہے یا جن کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ یہ اعلان کرنے والوں میں سپین، پرتگال اور یونان بھی شامل ہیں۔ یونان کے وزیر سیاحت ہیری تھیوچریس نے 14 مئی سے ملک کی سرحدیں سیاحوں کے لیے کھولنے اعلان کیا ہے۔ یونانی حکومت نے سیاحتی صنعت سے منسلک تمام ورکرز کو کورونا ویکسی نیشن لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ سپین کی وزیر سیاحت ریس موروٹو نے کہا ہے کہ 19 مئی سے دارالحکومت میڈرڈ میں دنیا کا بڑا سیاحتی میلہ FITUR شروع ہونے جا رہا ہے اور سپین اسی روز سے ویکسی نیشن پاسپورٹ پر سیاحوں کو انٹری دینا شروع کر دے گی۔ پرتگال نے بھی  مئی سے دیگر شعبوں کی نسبت سیاحتی شعبے میں کورونا کے سخت قوانین میں نرمی برتنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اسی بارے میں

Shopping Basket