ہالینڈ میں نوکریاں زیادہ، بے روزگار کم

الینڈ میں دستیاب نوکریوں کی تعداد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک میں خالی نوکریوں کی تعداد ملک میں موجود بے روزگاروں سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یہ انکشاف وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کئے گئے سن 2021 کی دوسری سہ ماہی کے اعدادو شمار میں سامنے آیا ہے۔ رواں سال اپریل سے مئی کے دوران 3 لاکھ 27 ہزار نوکریاں دستیاب تھیں یعنی 100 بیروگاروں کے لیے 106 نوکریاں خالی تھیں۔ہالینڈ کی کل نوکریوں کا نصف صرف تین شعبوں پر مشتمل ہے جس میں تجارت، کاروباری خدمات اور ڈچ صحت کا نظام شامل ہیں۔

Shopping Basket