ہالینڈ کے ساتھ زمینی سرحد سے منسلک دونوں ممالک نے ہالینڈ سے آنے والے مسافروں کا اچانک معائنہ اور جرمانے شروع کر دئیے ہیں۔ ایسے مسافر جن کے پاس کورونا ویکسین کے ضروری سرٹیفکیٹ نہیں ہوں گے انہیں 300 یورو تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ اچانک چیکنگ میں روکے گئےمسافروں کو ویکسی نیشن، منفی کورونا ٹیسٹ یا کورونا سے صحت یابی کا ثبوت پیش کرنا ہو گا۔کار میں سفر کرنے والے مسافروں کو بھی روکا جا سکتا ہے۔جرمنی میں 24 گھنٹے سے زیادہ رکنے کے خواہشمند ڈچ شہریوں کو رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ میں رجسٹریشن بھی کروانا ہو گی تا کہ مختلف علاقوں میں ان کے قرنطینہ کی پابندی کا خیال رکھا جا سکے۔

بیلجیم اور جرمنی کی سرحدوں پر ڈچ مسافروں کے اچانک معائنے اور جرمانے

برلن، عبدالرحمان
ہالینڈ کے ساتھ زمینی سرحد سے منسلک دونوں ممالک نے ہالینڈ سے آنے والے مسافروں کا اچانک معائنہ اور جرمانے شروع کر دئیے ہیں۔ ایسے مسافر جن کے پاس کورونا ویکسین کے ضروری سرٹیفکیٹ نہیں ہوں گے انہیں 300 یورو تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ اچانک چیکنگ میں روکے گئےمسافروں کو ویکسی نیشن، منفی کورونا ٹیسٹ یا کورونا سے صحت یابی کا ثبوت پیش کرنا ہو گا۔کار میں سفر کرنے والے مسافروں کو بھی روکا جا سکتا ہے۔جرمنی میں 24 گھنٹے سے زیادہ رکنے کے خواہشمند ڈچ شہریوں کو رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ میں رجسٹریشن بھی کروانا ہو گی تا کہ مختلف علاقوں میں ان کے قرنطینہ کی پابندی کا خیال رکھا جا سکے۔

Shopping Basket