ہالینڈ کی کابینہ سن 2019 میں کئے گئے اس فیصلے کو ختم کر رہی ہے جس کے تحت ہالینڈ میں فیملی سے ملنے کے خواہشمند بچوں کو پناہ نہ دینے کا قانون بنایا گیا تھا۔قائم مقام وزیر مملکت اینکی بروکرز نول نے بتایا ہے کہ اب بے سہارا بچوں کو ان کے خاندانوں سے ملانے کے لیے قانون میں نرمی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کے اس وقت 207 کیسز زیر غور ہیں جو ایک بڑی تعداد ہے لیکن انہیں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ایسے بچے جن کی درخواست مسترد ہو چکی ہے وہ دوبارہ درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ہالینڈ میں مہاجرین کی کونسل نے حکومتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔کونسل کا کہنا ہے پرانا قانون بچوں کے حقوق کے کنونشن کی خلاف ورزی تھا۔

ہالینڈ میں پناہ کے خواہشمند بچوں کے لیے پالیسی میں نرمی

Shopping Basket