شارجہ سے آپریٹ کرنے والی ائیر عریبیہ نے 11 بھارتی شہروں کے لیے فلائٹ کا کم سے کم یکطرفہ کرایہ صرف 300 درہم متعارف کروا دیا۔

ائیر لائن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق شارجہ سے دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور کوچی کا کرایہ 300 درہم ہو گا۔ کالی کت اور چنائی جانے والے 310 درہم ادا کریں گے۔ تری وندرم کے لیے 320 درہم، احمد آباد کے لیے 350 درہم، کوئم بتور کے لیے 398 درہم ، بنگلور کے لیے 450 درہم اور گوا کے لیے 600 درہم کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ تمام ٹیکس اور ڈیوٹیاں بھی کرائے میں شامل ہوں گی۔

بھارت، پاکستان، نیپال اور سری لنکا سے ای ویزے پر شارجہ روانہ ہونے والوں کے لیے کوویڈ-19 ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہے۔ان ممالک سے شارجہ اور راس الخیمہ روانگی سے قبل آئی سی اے رجسٹریشن کرانا بھی لازمی ہے۔

Shopping Basket