سعودی حکام نے جزان کے رستے سلطنت میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سعودی بارڈر فورس مجاہدین کے ترجمان کے مطابق اہلکاروں نے کارروائی کر کے غیر قانونی تارکین سے بھری چار گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

ڈرائیوروں میں دو سعودی شہری، سعودی عرب میں رہائش پذیر ایک غیر ملکی اور ایک یمنی شہری شامل ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔

غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش میں مدد دینے والوں کو پندرہ سال قید اور ایک ملین ریال تک سزائیں ہو سکتی ہیں۔ سعودی قانون کے مطابق اس غیر قانونی عمل میں شامل گاڑیوں اور مکانوں کو بھی ضبط کر لیا جاتا ہے۔ جزان یمن کی سرحد سے منسلک ہے۔

Shopping Basket