دبئی پبلک پراسیکیوشن نے ایک 42 سالہ ایشیائی شخص کو فراڈ کے الزام میں دبئی کریمینل کورٹ کے سپرد کر دیا ہے۔

اس شخص پر سرکاری کاغذات میں ردو بدل، سرکاری ملازم کا روپ دھارنے اور بنک سے 80 ہزار درہم کا فراڈ کرنے کی کوشش کے الزامات عائد کئےگئے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ملزم نے ایک بنک میں اکاؤنٹ کھلوا کر کریڈٹ کارڈ لینے کی درخواست کی۔ اس کی درخواست کے ساتھ جعلی شناختی کارڈ اور مقامی ہسپتال کی سیلری سلپ بھی منسلک کی گئی جس میں اس کا پیشہ ڈاکٹر درج تھا۔

ملزم بنک کے ملازمین سے ڈاکٹروں والے سفید گاؤن میں ملتا تھا تا کہ انہیں دھوکہ دے سکے۔ بنک کے ایک ملازم نے شک گزرنے پر اس کی دستاویزات کی تصدیق کروائی تو وہ جعلی نکلیں جس پر اسے گرفتار کروا دیا گیا۔ پولیس اور پبلک پراسیکیوشن نے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

Shopping Basket