سعودی عرب نے بحیرہ احمر کے ساحل پر جدید ترین شہر نیوم کی تعمیر میں خدمات سرانجام دینے والے ورکرز کے لیے دس نئے شہر بسانے کا اعلان کیا ہے۔

نیوم شہر میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حکومتی اہلکاروں کے مطابق منصوبے میں شامل ورکرز کی رہائش کے لیے حکومت نئے شہر بسائے گی اور اس سلسلے میں آئندہ چھ ماہ کے دوران پانچ سے دس بولیاں طلب کی جائیں گی۔مجموعی طور پر ایک لاکھ ورکرز کے لیے رہائش کا بندوبست کیا جائے گا اور ہر شہر میں کم سے کم دس ہزار رہائشی یونٹ بنائے جائیں گے۔

نیوم کے لیے کام کرنے والے ورکرز کے لیے 30 ہزار رہائشگاہوں کا منصوبہ پہلے ہی زیر تعمیر ہے ۔ یہ منصوبے تعمیر کرنے والی سعودی کمپنیاں پہلے دس سال ان شہروں کو آپریٹ بھی کریں گی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سن 2017 میں سعودی عرب میں کاروبار اور سیاحت کے اس سب سے بڑے منصوبے کو متعارف کروایا تھا۔

Shopping Basket