دبئی کے حکام نے اس سال دبئی سفاری پارک کا سیزن پیر 27 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس مرتبہ سیر کے لیے آنے والوں کو جانوروں کے زیادہ نزدیک جانے، ان کے آبائی علاقے اور دیکھ بھال کے طریقے بتانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ دبئی سفاری پارک میں دنیا بھر سے سینکڑوں جانور اور پرندے رکھے گئے ہیں۔ کنٹرولڈ ماحول میں تمام جانوروں اور پرندوں کو ان کے اپنے علاقے جیسی آب و ہوا فراہم کی گئی ہے۔

پارک انتظامیہ کے مطابق اس میں ممالیہ، رینگنے والے حشرات کے علاوہ کئی ایسے جانور بھی موجود ہیں جو دنیا سے ختم ہونے کے خدشے کا شکار ہیں۔ پارک میں آنے والوں کے لیے مختلف شوز، تقریبات، نمائشوں اور سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ جانوروں کو کھانا کھلانے کے خواہشمند انہیں براہ راست کھانا ڈال کر اپنا شوق بھی پورا کر سکتے ہیں۔

Shopping Basket