اومان کوکورونا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی،رائل ہسپتال میں کورونا کا ایک بھی کیس داخل نہیں ہوا جبکہ سلطنت میں  مسلسل پانچویں روز کورونا سے ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہوا۔

اومانی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 22 نئے کیسز اور 388 افراد کے صحت یاب ہونے کا ڈیٹا ریکارڈ کیا گیا جبکہ کسی بھی جگہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

اومان میں وبا سے مجموعی طور پر 4 ہزار 93 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 742 ہے۔ وزارت صحت نے اس کامیابی کے باوجود عوام پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی رویہ جاری رکھیں۔

Shopping Basket