دبئی کے حکمران شیخ محمد نے ریاست میں 65 ارب درہم کا بڑا رہائشی منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ رقم آئندہ دو دہائیوں کے دوران امارتی شہریوں کی بہتر رہائشی سہولیات کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔ منصوبے کا اعلان دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ شیخ محمد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم بھی ہیں۔ انہوں نے آئندہ سال سے شروع ہونے والے منصوبے میں اماراتی شہریوں کی تعداد چار گناہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہےجس کے بعد اماراتی شہریوں کو ایک ارب 70 کروڑ مربع فٹ زمین الاٹ کی جائے گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اماراتی شہریوں کو رہنے کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ان کے ایجنڈے میں نمایاں ہے۔

Shopping Basket