کورونا وبا میں آسٹریلوی صحت کے نظام پر کڑے دباؤ نے ہزاروں ریٹائرڈ پروفیشنلز پر دوبارہ ملازمت کے دروازے کھول دئیے ہیں۔

آسٹریلیا کے صحت کے ادارے آسٹریلین ہیلتھ پریکٹشنرز ریگولیشن ایجنسی نےصحت کے شعبے میں 55 ہزار ایسی ملازمتوں کا اعلان کیا ہے جن پر ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر، ڈینٹسٹ، نرسیں اور ماہرین نفسیات دوبارہ ملازمت اختیار کر سکتے ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز  بھی کورونا کیسز میں اکتوبر کے دوران تیزی سے ہونے والے اضافے کے بعد  دوسری ریاستوں سے ڈاکٹروں اور نرسوں کی مدد طلب کر سکتی ہے۔

ہیلتھ اتھارٹی نے ریٹائرڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو نوکری کی پیش کش کرنے کے لیے انہیں ای میلز کرنا شروع کر دی ہیں۔ جن پروفیشنلز سے رابطہ کیا جا رہا ہے ان میں دائیاں، فارماسسٹس، تھراپسٹس اور فزیو تھراپسٹس بھی شامل ہیں۔

Shopping Basket