یورپی عدالت برائے انصاف نے اٹلی میں رہنے والے غیر یورپی باشندوں کو بھی یورپی باشندوں والے میٹرنٹی فوائد دینے کا حکم دیا ہے۔ اٹلی کے حکام نے ایسے بہت سے افراد کو میٹرنٹی الاؤنس دینے سے انکار کردیا تھا جن کا تعلق یورپ سے نہیں اور وہ قانونی طریقے سے سنگل ورک پرمٹ پر اٹلی میں کام کر رہے ہیں۔ اٹلی میں پہلے بچے کی پیدائش پر خاندان کے مالی حالات کے مطابق سالانہ 960 یورو سے 1920 یورو  الاؤنس دیا جاتا ہے۔ یہ الاؤنس پیدائش یا بچہ گود لینے کے بعد ماہانہ اقساط میں ادا کیا جاتا ہے۔ اٹلی کے قانون کے مطابق میٹرنٹی الاؤنس اٹلی اور یورپ کے شہریوں کے علاوہ رہائش کا طویل مدتی پرمٹ (لانگ ٹرم ریذیڈنس پرمٹ) رکھنے والوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ یورپی عدالت کا کہنا ہے کہ یورپی قانون کے مطابق غیر یورپی افراد کو بھی سوشل سیکیورٹی کے تمام فوائد دینا ضروری ہے۔

Shopping Basket