ہیٹی سے امریکہ منتقل ہونے کے خواہشمند ہزاروں مہاجرین کو جہازوں کے ذریعے واپس ہیٹی پہنچایا جا رہا ہے۔

13 ہزار کے قریب ہیٹی کے مہاجرین میکسیکو کو ٹیکساس سے ملانے والے پل کے نیچے جمع ہو کر امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔ اس موقع پر امریکی اہلکاروں نے گھوڑوں پر سوار ہو کر ان پر حملے بھی کئے تھے اور انہیں واپس میکسیکو میں دھکیلنے کی کوشش کی تھی۔ گزشتہ روز پہلا طیارہ امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے ہیٹی کے مہاجرین کو لے کر دارالحکومت پورٹ آف پرنس پہنچا۔

جہاز کے عملے نے مہاجرین کا سامان جہاز سے سیدھا زمین پر پھینکا جس پر مہاجرین میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ مہاجرین نے جہاز پر جوتے پھینکے اور نعرے بازی کی۔ ہیٹی کے مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک پر بائیڈن انتظامیہ کو داخلی اور بیرونی سطح پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسے مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔

Shopping Basket