کینیڈین حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے بھارت سے براہ راست پروازیں کینیڈا آنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

ٹرانسپورٹ کینیڈا کے مطابق بھارت سے براہ راست آنے والی نجی اور کمرشل پروازوں پر پابندی منگل کو ختم ہو گئی لیکن اسے چھبیس ستمبر سے آگے نہیں بڑھایا جائے گا جس کا مطلب ہے پیر 27 ستمبر سے ہوائی جہاز مسافروں کو لے کر بھارت سے براہ راست کینیڈا پہنچ سکیں گے۔ ایسے مسافروں کو بھارت سے روانگی سے 18 گھنٹےکے اندرکورونا کا منفی ٹیسٹ ساتھ رکھنا ہو گا۔ اس کے علاوہ انہیں بورڈنگ سے پہلے اپنا ویکسی نیشن کا ریکارڈ ’ارائیو کین‘ نامی ایپ پر اپ لوڈ بھی کرنا ہو گا۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بھارت سے تین پروازوں کو بدھ کے روز کینیڈا میں اترنے کی اجازت دی جائے گی تا کہ نیا نظام ٹیسٹ کیا جا سکے۔ بھارت سے بذریعہ کسی دوسرے ملک کینیڈا آنے والوں کے لیےفلائٹ سے 72 گھنٹے کے اندر کورونا کا منفی ٹیسٹ کرانے کی شرط جاری رہے گی۔

Shopping Basket