امریکی صدر بائیڈن نے اپنے انتخابی وعدے کے مطابق امریکہ میں مہاجرین کی تعداد بڑھانے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا ہے۔

مالی سال 2020 کے لیے امریکہ آنے والے مہاجرین کی تعداد 62 ہزار 500 مقرر کی گئی تھی۔ امریکی دفتر خارجہ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں یہ تعداد دگنی کرنے کے لیےوزارت  ہوم لینڈ سیکیورٹی اور کانگرس سے مشاورت کرے گا۔ سابق امریکی صدر نے مہاجرین کی سالانہ تعداد کو 15 ہزار تک محدود کر دیا تھا جو امریکہ میں مہاجرین کے پروگرام کی جدید تاریخ کی کم ترین تعداد تھی۔

امریکہ کا مہاجرین پروگرام اس کے پناہ گزینوں کے پروگرام سے مختلف ہے۔ مہاجرین کے پروگرام میں آنے والوں کی سخت سکروٹنی کے بعد انہیں خود کو امریکہ میں سیٹ کرنے کے لیے وسائل مہیا کئے جاتے ہیں۔ ان کے برعکس پناہ گزین خود کو بارڈر ایجنٹس کے سامنے پیش کر کے واپسی پر لاحق خطرات سے آگاہ کر سکتے ہیں جس کے بعد ان کے مقدمے عدالتوں میں چلتے ہیں۔

Shopping Basket