دنیا بھر سے آسٹریلیا میں عارضی سکونت (ٹمپریری ریذیڈنس) اختیار کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق عارضی رہائشیوں کی تعداد 16 لاکھ 70 ہزار رہ گئی ہے جو دسمبر 2019 میں ریکارڈ 24 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ دسمبر 2016 میں وزیٹرز کی تعداد 6لاکھ 35 ہزار 109 سے کم ہو کر مارچ 2021 میں 28 ہزار 414 رہ گئی۔غیر ملکی طلبہ کی تعدادجو مارچ 2020 میں 5 لاکھ 67 ہزار 924 تھی، جولائی 2021 میں 3لاکھ 67 ہزار 763 ہو گئی۔

آسٹریلیا میں داخل ہونے والے  عارضی گریجویٹس کی تعداد میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی جو ستمبر 2020 میں ایک لاکھ 7 ہزار 865سے کم ہو کر جون 2021 میں 88ہزار 694 رہ گئی۔ غیرملکی عارضی تارکین میں چین کے تارکین کی تعداد میں سب سے زیادہ کمی آئی۔ چینی عارضی تارکین کی تعداد ستمبر 2019 میں 3لاکھ 4 ہزار 202 تھی جو جولائی 2021 میں ایک لاکھ 23 ہزار 454 تک گر گئی۔

Shopping Basket