برطانیہ میں پٹرول کی کمی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ ڈرائیورز کی کمی کی وجہ سے پٹرول کی سپلاٗی اور چین کا بحران پیدا ہو گیا۔ حکومتی بیٹھک کے بعد وزرا نے بتایا کہ پٹرول کا بحران صرف چند شہروں میں ہے۔حکومتی وزرا کے مطابق پٹرول شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے ٓارمی کو بھی بلایا جا سکتا ہے ۔حکومت اس پہلو پر بھی سوچ رہی ہے کہ شارٹ ٹرم ورک ویزہ جاری کر کے لاری اور ٹریلر  ڈرائیورز  کو یورپ سیمت دنیا کے دیگر ممالک سے بلایا جا سکتا ہے۔ بر طانیہ میں اس وقت ایک لاکھ کے قریب ٹریلر، ٹرک اور لاری ڈرائیورز کی ضرورت ہے۔

Shopping Basket