ترک کوسٹ گارڈز نے سمندر میں پھینکے گئے تارک وطن کو بچا لیا

استنبول، انٹرنیشنل ڈیسک

یونانی کوسٹ گارڈز نے یونان میں سمندر کے راستے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین تارکین وطن کو سمندر میں پھینک دیا۔

یہ واقعہ بحیرہ ایجین میں یمن کے تین باشندوں کے ساتھ پیش آیا۔ ترک کوسٹ گارڈ نے پتہ چلنے پر ایک شخص کو بچا لیا جبکہ اس نے بتایا کہ اس کے ساتھ سمندر میں پھینکے گئے اس کے دو ساتھی ڈوب گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔اس نے مزید بتایا کہ یونانی کوسٹ گارڈز نےسمندر میں پھینکنے سے پہلے ان کے کپڑے اتروا کر تلاشی لی اور ان پر تشدد بھی کیا۔ترکی کوسٹ گارڈز نے سرچ آپریشن کر کے ڈوبنے والے دونوں تارکین کی لاشیں تلاش کر لیں۔

پانچ دن میں اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اس سے پہلے  یونان کے حکام نے افریقی ملک  کیمرون سے تعلق رکھنے والے تین غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر میں پھینکا ہے۔ 

Shopping Basket