جنوبی کوریا میں غیر قانونی تارکین وطن سے غیر انسانی سلوک ختم کرنے مطالبہ

سیئول، انٹرنیشنل ڈیسک

جنوبی کوریا کے ایک امیگریشن ڈیٹینشن سنٹر میں  مراکش کے ایک غیر قانونی تارک وطن کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی تصویر سامنے آنے کے بعد حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

جنوبی کوریا میں تارکین اور غیر ملکیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس غیر انسانی سلوک کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان تنظیموں کے نمائندوں نے کوریا کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے دفتر کے  سامنے پریس کانفرنس کے دوران مراکش کے شہری کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ سامنے آنے والی تصویر میں اس شخص کو الٹا لٹا کر اس کے ہاتھ پاؤں باندھے گئے ہیں۔

اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایک دن میں اسے کئی مرتبہ اس حالت میں کئی گھنٹوں تک باندھ کر رکھا جاتا ہے۔  انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکام پر قیدِ تنہائی کے قوانین کی دھجیاں اڑانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

Shopping Basket