جاپان کا ویکسی نیشن کروانے والے مسافروں کررعایت دینےکا فیصلہ

ٹوکیو، انٹرنیشنل ڈیسک

حالات معمول پر لانے کی ایک اور کوشش کے طور پر جاپان نے  کورونا سے شدید متاثر ممالک سے آنے والوں کو رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگلے ہفتے سے ایسے تمام مسافر جن کے پاس کورورنا ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ ہوں گے  انہیں چودہ روز قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا جس میں کم سے کم تین روز حکومت کے مقرر کردہ مراکز میں گزارنا بھی ضروری ہیں۔  جاپانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے باہر سے آنے والے مسافر  جو ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں، صرف گھر پر دس روزہ قرنطینہ کریں گے۔

اقتصادی شعبے کی جانب سے دباؤ کے بعد جاپان آہستہ آہستہ کورونا پابندیاں ختم کر رہا ہے۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ اگر کورونا کی نئی قسم جاپان میں پھیلنے کے شواہد سامنے آئے  تو بارڈر کنٹرول کو مزید سخت کر دیا جائے گا۔

Shopping Basket