تھائی ائر کا یکم اکتوبر سے کئی ممالک تک پروازیں شروع کرنے کا اعلان

بنکاک، انٹرنیشنل ڈیسک

تھائی لینڈ کی سب سے بڑی ائر لائن تھائی ائر نے یکم اکتوبر سے ان ممالک تک پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں بڑے پیمانے پر شہریوں کو ویکسی نیشن لگا دی گئی ہے۔

ان میں ایسے ممالک شامل ہیں جہاں کم و بیش 70 فیصد شہریوں کوکو رونا ویکسی نیشن لگائی جا چکی ہے۔ ابتدائی طور پر جن ممالک کے لیے پروازیں شامل کی جائیں گی ان میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ تھائی ائیر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ایک اور بڑی مارکیٹ چین کے لیے پروازیں آئندہ سال سے شروع کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کورونا پابندیوں کے باعث پہلی مرتبہ ائر لائن کی کارگو آمدنی مسافروں کی آمدنی سے بڑھ گئی ہے۔مجموعی آمدنی میں کمی کے باعث تھائی ائر نے دوسرے اقدامات کے علاوہ ساڑھے 29 ہزار میں سے 14 ہزار 200 ملازمین کو فارغ بھی کر دیا تھا۔

Shopping Basket