انڈونیشیا، قرنطینہ قوانین توڑنے پر 7 بھارتی شہریوں کو سزا سنا دی گئی

جکارتہ، کارلوس پاردیدی

انڈونیشیا کے علاقے بینٹن میں قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی بھارتی شہریوں کو مہنگی پڑ گئی۔

ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے  بھارتی شہر چنائی سے انڈونیشیا پہنچنے والے 5 بھارتی شہری انڈونیشیا میں موجود اپنے دو بھارتی ساتھیوں کے ساتھ ائر پورٹ سے فرار ہو گئے تھے۔ قوانین کے مطابق انڈونیشیا میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کولازمی طور پر 14 روز قرنطینہ کرنا پڑتا ہے۔تمام افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں پانچ ماہ قید کی معطل سزا اور ایک سے ڈھائی کروڑ روپے تک جرمانے کی سزائیں سنائیں۔

انڈونیشیا بھارت میں کورونا کے بے قابو پھیلاؤ کے باعث بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی بھی عائد کر چکا ہے۔ صرف ان افراد کو بھارت سے انڈونیشیا میں داخل ہونے کی اجازت ہے جو انڈونیشیا سے بھارت گئے تھے۔

Shopping Basket