ترکی میں پاکستان اور افغانستان کے 17 غیر قانونی تارکین گرفتار

استنبول، انٹرنیشنل ڈیسک

ترک حکام نے ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے 17 غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پکڑے جانے والے غیر قانونی تارکین کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔ حکام کے مطابق انہیں ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سنلی عرفہ کے علاقے سیوریک سے گرفتار کیا گیا۔تارکین پستے کے کھیت میں چھپے ہوئے تھے اور انہوں نے حکام کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں تعاقب کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ انہیں پاکستان اور افغانستان واپس بھجوانے کے لیے مقامی  ڈی پورٹیشن سنٹر  منتقل کر دیا گیا ہے۔تارکین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر ایران کے راستے ترکی میں داخل ہوئے تھے۔

ہر سال ہزاروں افراد اس راستے پاکستان سے یورپ پہنچنے کی امید میں یہ غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں۔ سفر کے دوران کئی افراد کی اموات کی خبریں بھی معمول ہیں۔

Shopping Basket