مصر، ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین پر دفاتر کے دروازے بند

قاہرہ، انٹرنیشنل ڈیسک

مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی نے تمام وزارتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے تمام سرکاری  ملازمین کے دفاتر میں داخلے پر پابندی عائد کر دیں۔

مصر کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ویکسی نیشن کے بغیر کسی ملازم کو بھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے یا ہر تین روز بعد ان کا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے۔ وزارت تعلیم نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کر دیا ہے کہ یا تو ویکسی نیشن کروائیں یا ہفتے میں دو مرتبہ پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اپنے اپنے دفاتر میں جمع کروائیں۔

ملک بھر میں شہریوں کے لیے 512 ویکسی نیشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ مسافروں کے لیے قائم کئے گئے سنٹر ان کے علاوہ ہیں۔

Shopping Basket