ایرانی شہری اشیائے ضروریہ کی مہنگائی میں ہوشربا اضافے سے پریشان

تہران، انٹرنیشنل ڈیسک

ایرانی ایٹمی پروگرام کے تناظر میں عائد ہونے والی امریکی پابندیوں کا ایرانی عوام پر کڑا منفی اثر پڑ رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں روز بروز اضافے سے متوسط اور غریب طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پہلے مہینے بھر کا راشن ایک ہی مرتبہ خریدنے والے ایرانی بھی آج کل روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ایرانیوں کی اکثریت گوشت اور ڈیری کی مصنوعات خریدنے کی سکت سے بھی محروم ہو رہی ہے اور ان کی خریداری میں بھی بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں افراطِ زر کی شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ مہنگائی میں اضافہ 60 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایرانی چیمبر آف کامرس نے بھی گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ سن 2017 سے سن 2020 تک جی ڈی پی میں 60 فیصد تک کمی آئی ہے جس کا براہ راست اثر اشیائے ضروریہ پر بھی پڑا ہے۔

Shopping Basket