جنوبی افریقہ، کروگر نیشنل پارک کا نیا گیٹ کھولنے کا اعلان

پریٹوریا، عاطف شیخ

جنوبی افریقہ کے حکام نے ملک کے بڑے نیشنل پارک کروگر میں سیاحوں کے لیے ایک نیا دروازہ کھولنے کا اعلان کیا ہے اس کے ساتھ ان کی دلچسپی کے لیے نئی سرگرمیاں بھی شروع کی جائیں گی۔

شنگونی نام کا نیا دروازہ گیانی اور مالامولیلے کے درمیان کھولا جائے گا۔ شنگونی وینڈا زبان کا لفظ ہے جس کے معانی ملک کے ہیں۔ سیاحوں کے لیے نئی سرگرمیوں میں ریسٹورنٹس، فن پارکس اور تخلیقی مراکز شامل ہوں گے۔ حکام کو امید ہے کہ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد اس کی جانب کھنچی چلی آئے گی۔ کروگر پارک 20 لاکھ مربع ہیکٹر پر پھیلا ہے جس میں جنگلی جانوروں کے علاوہ لا تعداد تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات واقع ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ کروگر نیشنل پارک جنوبی افریقہ کے سابق صدر پال کروگر کے نام پر بنایا گیا تھا اور اسے افریقہ میں بہترین سفاری تجربات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

Shopping Basket