برازیل اور مصر کا براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

قاہرہ، انٹرنیشنل ڈیسک

برازیل اور مصر کے اعلیٰ حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ قاہرہ میں برازیل کے سفیر انٹونیو پیٹریوٹا کی مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مبدولی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ مسافر پروازیں برازیلی درالحکومت ساؤ پالو اور مصری دارالحکومت قاہرہ کے درمیان شروع کی جائیں گی۔ مصری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان پروازوں سے دونوں ممالک کے سیاحوں کو سہولت ملنے کے ساتھ اقتصادی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔

برازیل لاطینی امریکہ میں مصر کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔

Shopping Basket