فرانسیسی ویزے کم ہونے پر الجیریا، مراکش اور تنزانیہ کا اظہار برہمی

رباط، انٹرنیشنل ڈیسک

فرانس نے الجیریا، مراکش اور تنزانیہ کے شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد کم کر دی ہے۔

تینوں ممالک نے فرانس کے اس اقدام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فرانس نے الجیریا اور مراکش کے شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد ایک تہائی کم کرنے جبکہ تنزانیہ کے لیے ویزے کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔  فرانس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ قدم فرانس میں موجود ان ممالک کے شہریوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کے بعد انہیں واپس بلانے میں تعاون سے انکار پر اٹھایا ہے۔الجیریا نے فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ وزیر خارجہ امر بیلانی نے فرانسیسی اقدام کو عدم مطابقت کا حامل قرار دیا ہے۔

دوسری طرف مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراکش نے غیر قانونی تارکین وطن جیسے امور پر ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

Shopping Basket