لاہور ائیر پورٹ پر ترکش ائیر کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

لاہور، جنید حمید بٹ

لاہور سے استنبول جانے والی ترکش ائیر لائن کی مسافر پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

حکام کے مطابق ترکش ائیر لائن کی پرواز ٹی کے 715 صبح ساڑھے آٹھ بجے استنبول سے روانہ ہوئے۔ طیارہ فضا میں بلند ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی اس سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پائلٹ نے مہارت کے ساتھ طیارہ واپس ائر پورٹ پر اتار لیا۔ طیارے میں ساڑھے تین سو کے قریب مسافر سوار تھے جنہیں لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔ ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو کہا گیا کہ وہ طیارے کی مرمت تک اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں جس پر انہوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ قوانین و ضوابط کے مطابق ائر لائن مسافروں کو ہوٹل منتقل کرنے کی ذمہ دار ہے۔

احتجاج بڑھنے پر سول ایوی ایشن کے اہلکاروں نے مداخلت کر کے معاملہ بگڑنے سے بچایا۔

Shopping Basket