آسٹریلوی شہر میلبرن میں لاک ڈاؤن کا عالمی ریکارڈ قائم

کینبرا، عبداللہ اجمل

آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبورن نے کورونا لاک ڈاؤن کرنے میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

یہ ریکارڈ اس وقت بنا جب حال ہی میں کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافے کے بعد شہر میں چھٹی مرتبہ لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا۔ مجموعی طور پر میلبورن میں لاک ڈاؤن 246 دنوں تک پہنچ گیا ہے۔ اس سے پہلے آرجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں 245 دن تک لاک ڈاؤن نافذ رہا تھا۔ میلبورن میں حکام اس بات سے پریشان ہیں کہ کورونا کے نئے مریضوں میں بڑی تعداد ان کی شامل ہے جن کی عمریں دس سے انتیس سال کے درمیان ہیں۔

حال ہی میں آسٹریلوی حکومت نے 80 فیصد شہریوں کو کورونا کی کم ازکم ایک خوراک لگانے کے بعد پابندیوں میں قدرے نرمی کا اعلان کیا تھا۔ آبادی کے لحاظ سے میلبورن سڈنی کے بعد آسٹریلیا کا دوسرا بڑا شہر ہےجہاں رہنے والوں کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد ہے۔

Shopping Basket