افغانستان میں پاسپورٹ کے لیےپونے دو لاکھ درخواستیں جمع

کابل، انٹرنیشنل ڈیسک

طالبان حکومت نے حکومتی اداروں کا کنٹرول سنبھالنے کےبعد پہلی مرتبہ پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق دو ماہ کے دوران پاسپورٹ جاری نہ ہونے سے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں جن میں نئے پاسپورٹس کے علاوہ زائد المعیاد پاسپورٹس کی تجدید کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔ حکام نے پہلے مرحلے میں 25 ہزار پاسپورٹ جاری کرنے اعلان کیا ہے۔نئے پاسپورٹس پرانے ٹائٹل کے ساتھ ہی جاری ہوں گے جو ’اسلامی جمہوریہ افغانستان‘ تھا۔نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ نیا پاسپورٹ ’اسلامی امارت‘ کے نام سے جاری کیا جائے گا۔

طالبان نے پاسپورٹ آفس کی خواتین اہلکاروں کو واپس آنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ آئندہ خواتین کے پاسپورٹ صرف خواتین سٹاف کے ذریعے جاری کرنے کا ضابطہ بھی طے کر لیا گیا ہے۔

Shopping Basket