سعودی عرب کا اساتذہ کی سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان

ریاض، محمد اصغر بٹ

 سعودی عرب نے شعبہ تعلیم سے وابستہ غیر ملکی افراد کے لیے کورونا پابندیوں میں نرمی کااعلان کر دیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق شعبہ تعلیم میں کام کرنے والے افراد اب براہ راست سعودی عرب کی پرواز پکڑ سکیں گے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ویکسی نیشن لگوا رکھی ہو۔ اس سے پہلے ایسے افراد کے لیے کسی دوسرے ملک میں چودہ روز گزارنا ضروری تھا۔ جن افراد کو نئی سہولت دی گئی ہے ان میں یونیورسٹیوں ، کالجوں اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ ، پیشہ ورانہ تربیت اور تکنیکی تربیت کےمراکز کے انسٹرکٹرز اور سکالرشپ والے طلبہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کے سعودی عرب سے بحرین سفر پر عائد پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے لیکن اس کے لیے انہیں پہلے سے اعلان کردہ شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔

Shopping Basket