آسٹریلیا نے پارٹنر ویزوں کی لوٹ سیل لگا دی

کینبرا، عبداللہ اجمل

آسٹریلیا نے رواں سال ریکارڈ توڑ پارٹنر ویزے جاری کر کے نیا رجحان متعارف کروا دیا ہے۔

وزارت داخلی امور کی جانب سے جاری کی گئی امیگریشن پروگرام رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آسٹریلیا نے اس سال قریب قریب اتنے ہی پارٹنر ویزے جاری کئے جتنے ہنر مند افراد کو جاری کئے گئے۔ عام طور پر آسٹریلوی حکام ہنر مند افراد کے مقابلے میں پارٹنر ویزوں کی تناسب ایک تہائی رکھتے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ تقریباً برابر تعداد میں جاری کئے گئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس سال ہنر مند افراد کو 79 ہزار 620 جبکہ پارٹنرز کو 77 ہزار 372 ویزے جاری کئے گئے۔ سن 2010 سے 2017 کے دوران ہر سال ہنر مند افراد کو ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب اور پارٹنرز کو 60 ہزار کے قریب ویزے جاری کئے جاتے رہے۔

آسٹریلیا کے اندر موجود پارٹنرز کو 65 فیصد جبکہ آسٹریلیا سے باہر کے درخواستگزار پارٹنرز کو 35 فیصد ویزے جاری کئے گئے۔ حیران کن طور پر حکومت نے پارٹنرز کی صرف دو فیصد ویزا درخواستیں مسترد کیں۔

Shopping Basket