یو اے ای نے 500 ڈاکٹروں کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا

ابوظہبی، زبیر ابراہیم

متحدہ عرب امارات کی ملک کے لیے شاندار خدمات سرانجام دینے والے غیر ملکیوں کو طویل مدتی قیام کے لیے گولڈن ویزہ سیکم کامیابی سے جاری ہے۔اس سلسلے میں 500 ڈاکٹروں کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ان ڈاکٹروں کو وزارت صحت نے نامزد کیا تھا۔ وزارت کے مطابق ان ڈاکٹروں کو ان کے احساس ذمہ داری اور فرائض کی انجام دہی میں قربانی کے اظہار کے بعد نامزد کیا گیا۔

سرکاری طور پر جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ویزوں کا مقصد اس بات کا اعادہ کرنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے والا ملک ہے اور صحت کے شعبے میں کارکردگی دکھانے والوں کو عزت دیتا ہے۔ گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی طویل مدت تک متحدہ عرب امارات میں قیام کر سکتے ہیں۔

Shopping Basket