کویت ائر پورٹ پر مسافروں سے اضافی فیس لینے کا فیصلہ

کویت سٹی، محمد وحید

کویتی حکام نے ملک کے واحد انٹرنیشنل ائر پورٹ کو استعمال کرنے والے مسافروں پر اضافی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویت کے مقامی عربی اخبار کے مطابق ہر مسافر سے ساڑھے تین ڈالر سے چار ڈالر تک اضافی فیس وصول کی جائے گی۔یہ فیس مسافروں کی ٹکٹوں میں شامل ہو گی، ائر لائنز کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ یہ فیس کویت کے ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن کو جمع کروائیں۔ فیس جمع کروانے کا طریقہ کار بعد میں طے کیا جائے گا۔ ریگولیٹری اتھارٹیز سے منظوری ملتے ہی مسافروں سے فیس کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔

Shopping Basket