برطانوی شہری نے 10 لاکھ ڈالر کی دبئی ڈیوٹی فری لاٹری جیت لی

دبئی، زبیر ابراہیم

متحدہ عرب امارات کی معروف دبئی ڈیوٹی فری لاٹری برطانیہ کے شہری نے جیت لی ہے۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں قیام پذیر 67 سالہ برطانوی شہری کیتھ نے لاٹری کا ٹکٹ آن لائن خریدا تھا۔اس نے دس ٹکٹ خریدے جن میں سے ٹکٹ نمبر 1157 پر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری نکل آئی۔ کیتھ اس وقت فرانس میں چھٹیاں منا رہے تھے جب انہیں لاٹری جیتنے کی خبر دی گئی۔ وہ تین بچوں کے باپ ہیں اور لاٹری کی رقم سے قرض اتارنے کے بعد اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین سال سے تواتر کے ساتھ دبئی ڈیوٹی فری لاٹری کے ٹکٹس خرید رہے تھے اور انہیں یقین تھا کہ ایک دن قسمت کی دیوی ان پر ضرور مہربان ہو گی۔

Shopping Basket