برازیل ڈیپورٹ ہونے والوں کی پروازیں بڑھائے: امریکہ

برازیلیا، انٹرنیشنل ڈیسک

جنوبی سرحد پر برازیلی سے آنے والے غیر قانونی تارکین کی بڑی تعداد نے امریکی حکام کو پریشانی کا شکار کر دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے برازیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والی کی ہفتہ میں ایک پرواز کو بڑھا کر تین کرے۔ امریکہ غیر قانونی برازیلی تارکین کو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے برازیلیا واپس پہنچا رہا ہے۔ برازیل نے امریکی صدر کے مطالبہ ماننے میں مزاحمت کی ہے لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ڈی پورٹ ہونے والوں کی پروازوں کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔ 

براعظم جنوبی امریکہ کے کئی ممالک کے افراد بہتر مستقبل کی تلاش میں پانامہ، کوسٹا ریکا، نکاراگوا، ہنڈوراس اور گوئٹے مالا کے ذریعے میکسیکو پہنچتے ہیں جہاں سے یہ امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

Shopping Basket