بیرون ملک صورتحال بہتر ہونے تک سرحدیں نہیں کھولیں گے: ملائیشیا

کوالالمپور، انٹرنیشنل ڈیسک

ملائیشیا کے وزیراعظم داتک سیری اسماعیل صابری یعقوب نے واضح کیا ہے کہ جب تک دوسرے ممالک میں کورونا کی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی ملائیشیا کی سرحدیں غیر ملکی سیاحوں کے لیے نہیں کھولی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال صرف ایسے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جنہوں نے مکمل ویکسی نیشن لگوا لی ہے تاہم سرحدیں بدستور بند ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم جس ملک کے ساتھ بھی سرحد کھولیں گے اس کے کورونا کے حالات کا بغور جائزہ لینے کے بعد کھولیں گے۔ اس سلسلے میں اس ملک کے چھ عناصر کا جائزہ لیا جائے گا۔

ان عناصر میں اس ملک میں گزشتہ 14 روز کے دوران کورونا کیسز کی تعداد، دس لاکھ آبادی میں اوسط کورونا کے مریضوں کی تعداد، دس لاکھ آبادی میں کورونا سے اوسط اموات کی تعداد، مجموعی شرح اموات، صحت یابی کا تناسب اور ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد شامل ہیں۔

Shopping Basket