سڈنی میں آئندہ ہفتے 106 روز بعد لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا

کینبرا، عبداللہ اجمل

آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی سے کورونا پابندیاں آئندہ پیر کو اٹھا لی جائیں گی۔

اس کے ساتھ ہی سڈنی کے شہریوں کو 106 روزہ لاک ڈاؤن سے نجات مل جائے گی۔ شہر میں 70 فیصد افراد کو مکمل ویکسی نیشن لگانے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جس کے بعد انہیں شراب خانوں، ریٹیل سٹورز، سینما گھروں وغیرہ میں جانے کی مکمل آزادی مل جائے گی۔ نیو ساؤتھ ویلز میں حکام کورونا پاسپورٹ نظام لاگو کریں گے تا کہ یکم دسمبر تک ویکسی نیشن نہ لگوانے پر پابندیاں برقرار رکھی جا سکیں۔ دوسری طرف

بعض طبی ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سڈنی میں پابندیاں وقت سے پہلے اٹھائی جا رہی ہیں جس کے منفی اثرات سامنے آ سکتے ہیں۔ حکومت کی اپنی ہدایت کے مطابق 80 فیصد افراد کی ویکسی نیشن  کے بعد ہی بڑے پیمانے پر پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں۔کورونا کی تباہ کاریوں نے دو ٹریلین کی آسٹریلوی معیشت کو دو سال میں دوسری مرتبہ کساد بازاری کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا۔

Shopping Basket