شارجہ، پرائیویٹ سکول 31 اکتوبر سے مکمل کھل جائیں گے

شارجہ، زبیر ابراہیم

کورونا کے باعث بندش کا شکار شارجہ کے پرائیویٹ سکولوں کو 31 اکتوبر تک بتدریج مکمل کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق سکولوں میں فیس ٹو فیس پڑھائی کے دوران کورونا سے متعلق تمام ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اتھارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ اس موذی مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کیسز میں کمی اور حفاظتی اقدامات میں بہتری کے بعد بچوں کو سکول بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سکول مکمل کھلنے کے بعد صورتحال کا قریب سے جائزہ لے کر مزید فیصلے کئے جائیں گے۔ شارجہ میں شہریوں کی بڑی تعداد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جس کے بعد نئے کیسز میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

Shopping Basket