آسٹریلیاکاغیر قانونی تارکین کو پپوا نیوگنی بھیجنے کا معاہدہ ختم

کینبرا، عبداللہ اجمل

پناہ کی تلاش میں آسٹریلیا آنے والے تارکین کو پپوا نیو گنی بھیجنے کا معاہدہ تین مہینے بعد ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور پپوا نیو گنی کی حکومتوں نے باہمی رضا مندی سے یہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت سمندر کے راستے غیر قانونی طریقے سے آسٹریلیا داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو پپوا نیو گنی بھیج دیا جاتا تھا جہاں انہیں کیمپوں میں رکھا جاتاتھا۔ آسٹریلیا کو اس معاہدے کی وجہ سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

پپوا نیو گنی میں ایسے ہزاروں تارکین موجود ہیں اور ان میں سینکڑوں تارکین کوبارک اوباما کے دور میں  آسٹریلیا اور امریکی حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد امریکہ منتقل کر دیا گیا تھا۔آسٹریلیا کئی سال سے ایسے تارکین کو پپوا نیو گنی کے قید خانوں میں بھیجتا رہا ہے۔

Shopping Basket