banner, europe, flag-2608475.jpg

یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور یلوا یوہانسن نے کروشیا اور یونان کی طرف سے پناہ گزینوں کو واپس بھیجے جانے کی اطلاعات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان اور کروشیا کے سرحدی علاقوں سے پناہ گزینوں کو مبینہ طور پر زبردستی واپس بھیجا جا رہا ہے۔ کروشیا نے اس معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے جبکہ  یونان نے ایسی خبروں اور الزامات کی تردید کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ  بھی پناہ گزینوں کو زبردستی واپس بھیج رہا ہے۔ گزشتہ چند سال سے مشرقی یورپ کے ممالک کے ذریعے یورپ میں داخل ہونے کی کوششوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Shopping Basket