کینیڈا، لاٹری انتظامیہ کو 57 لاکھ ڈالر جیتنے والے کا انتظار

اوٹاوا، محمد اویس

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ایک ایسا شہری بھی ہے جو لاٹری میں 57 لاکھ ڈالر جیت چکا ہے لیکن اسے خبر ہی نہیں۔ گزشتہ رات ہونے والی لاٹری کی مجموعی رقم ایک کروڑ 15 لاکھ ڈالر سے زائد تھی اور اسے دو لاٹری ٹکٹس نے جیتا۔ جیتنے والے ایک شخص نے تو گزشتہ رات ہی لاٹری انتظامیہ سے رابطہ کر لیا جبکہ دوسرا ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ پہلا ٹکٹ اوٹاوہ جبکہ دوسرا مغربی کینیڈا میں خریدا گیا تھا۔

پہلے انعام کے علاوہ ایک لاکھ 7 ہزار ڈالر کے دوسرے نمبر کے لیے بھی دو قرعہ اندازیاں کی گئیں۔ انہیں برامپٹن اور اوشاوا سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے جیتا۔ لاٹری انتظامیہ نے گزشتہ مہینے بتایا تھا کہ مجموعی طور پر 55 بڑے انعامات پر آج تک کسی نے دعویٰ نہیں کیا۔

Shopping Basket