امریکہ میں ستمبر کے دوران نوکریوں کی مایوس کن تعداد

واشنگٹن ڈی سی، برہان فواد

کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرئینٹ کے امریکی معیشت پر تباہ کن اثرات بدستور جاری ہیں۔ امریکی محکمہ محنت کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق ماہ ستمبر میں قومی معیشت میں صرف ایک لاکھ 94 ہزار نوکریوں کا اضافہ ہوا۔ ستمبر میں پیشہ ورانہ اور کاروباری خدمات کے شعبے میں 60 ہزار، ریٹیل میں 56 ہزار، ٹرانسپورٹیشن میں 47 ہزار اور مینو فیکچرنگ میں 26 ہزار نوکریوں کا اضافہ ہوا۔ اس سے پہلے اگست میں بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد سے کم ہو کر 4.8 فیصد ہونے سے حکام کو بہتری کے اشارے نظر آئے تھے۔بے روزگاری کی یہ شرح گزشتہ سال اپریل میں 14.8 تک کی انتہائی بلند سطح تک پہنچ گئی تھی۔

امریکہ میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن، نئے کیسز میں کمی اور سکول مکمل کھولنے کے بعد محکمہ محنت کو توقع تھی کہ ستمبر میں نوکریوں کی بڑی تعداد پیدا ہو گی۔ امریکہ کو کورونا وبا سے پہلے کی سطح پر جانے کے لیے اب بھی 50 لاکھ نئی نوکریوں کی ضرورت ہے۔

Shopping Basket