کینیڈا میں نوکریاں کورونا وبا سے پہلے کی سطح پر آ گئیں

اوٹاوا، محمد اویس

کینیڈا کی لیبر مارکیٹ کو ستمبر کے دوران حوصلہ افزا نمو ملی ہے اور ملک میں پیدا ہونے والی نئی نوکریوں کی سطح کورونا وبا پھیلنے سے پہلے والے مقام پر آ گئی ہے۔ کینیڈا کے ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مہینے ملک میں ایک لاکھ 57 ہزار نئی نوکریاں پیدا ہوئیں جبکہ اگست میں یہ تعداد 90 ہزار تھی۔ ستمبر میں نوکریوں کی بڑی تعداد کے بعد بے روزگاری کی شرح 7.1 ایک فیصد سے کم ہو کر 6.9 فیصد ہو گئی۔یہ شرح گزشتہ سال مئی میں 13.70کی تاریخی سطح تک جا پہنچی تھی۔

اعدادو شمار کے مطابق ستمبر میں ایک کروڑ 91 لاکھ 30 ہزار کینیڈین شہری نوکریوں پر تھے۔ فروری 2020 میں بھی اتنے ہی شہری روزگار پر تھے۔ ماہرین اسے کورونا کے مضر اثرات سے نکلنے میں کینیڈا کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ تاہم اب بھی بے روزگاری ختم کرنے کے لیے 2 لاکھ 72 ہزار نوکریوں کی ضرورت ہے۔

Shopping Basket