نیوزی لینڈ، خوراک کے واؤچرز میں دھوکہ دہی پر ملک بدری کا حکم

آکلینڈ، حسن گیلانی

فلپائن کے ایک شہری کو نیوزی لینڈ میں خوراک کے واؤچر میں دھوکہ دہی کی کوشش کرنے پر ملک بدری کا سامنا ہے۔ جیفری سینٹوس نامی ترکھان پر جعلی پتوں کے ذریعے 1600 ڈالر کے خوراک کے واؤچرز سے دھوکہ کرنے کی کوشش کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔ الیگزینڈرا ڈسٹرکٹ کورٹ نے اسے بیوی اور آٹھ سالہ بچے سمیت ملک بدر کرنے کا حکم سنایا تھا۔ اس نے یہ جرم کورونا کی پہلی لہر کے دوران کیا تھا۔

اسے اپریل میں فلپائن واپس جانا تھا لیکن اس نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی کہ فلپائن میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کے لیے روزی روٹی کا بندوبست نہیں کر سکتا اس لیے اسے ایک موقع دیا جائے۔ سینٹوس سن 2018 میں ورک ویزے پر نیوزی لینڈ آیا تھا۔ اس کی بیوی نرس ہے جو اپنے خاندان کی کفالت کے لیے پیسے فلپائن بھیجتی ہے۔

Shopping Basket