دبئی، بنگلہ دیشی شہری نے 10 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

دبئی، زبیر ابراہیم

بنگلہ دیش کے ایک شہری نے دبئی کی محظوظ لاٹری جیت لی۔ لاٹری انتظامیہ کے مطابق بنگلہ دیش کے شہری کے چھ میں سے پانچ نمبر لکی نمبر کے ساتھ میچ کر گئے جس کے بعد اسے دس لاکھ درہم کے دوسرا انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ چھ کے چھ نمبر میچ ہونے پر پچاس لاکھ درہم کا انعام رکھا گیا ہے جو ابھی تک کسی نے نہیں جیتا۔

بڑے انعام کے لیے 16 اکتوبر کو دوبارہ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ دوسرے انعام کے علاوہ 102 دو افراد نے 1000 درہم کے انعامات بھی جیتے جبکہ 1984 افراد کے حصے میں 35 درہم کا انعام آیا۔ قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے خواہشمند 35 درہم کی پانی کی بوتل خرید کر اس میں شریک ہو سکتے ہیں۔

Shopping Basket